سلمان خان کے بعد نئے چہروں کو متعارف کروانے کا سہرا اداکار عامر خان کو بھی جاتا ہے

منگل 29 اگست 2017 12:51

سلمان خان کے بعد نئے چہروں کو متعارف کروانے کا سہرا اداکار عامر خان ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کے بعد نئے چہروں کو متعارف کروانے کا سہرا اداکار عامر خان کو بھی جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار سلمان خان جو اپنے کیرئیر کے دوران کئی نئے چہروں اداکارہ کترینا کیف،سوناکشی سنہا،سنیہا الل،زرین خان،اتھیا شیٹھی،سورج پنجولی اور دیگر شامل ہیں،اداکار عامر خان بھی اس دوڑ میں کسی سے کم نہیں ہیں وہ بھی اپنے کیرئیر کے دوران بالی وڈ میں متعدد نئے چہروں کو متعارف کر چکے ہیں جن میں ان کے بھانجے اداکار عمران خان،پراتیک ببر،ہدایتکار ادویت چندان،گلوکارہ میگنا مشرا،اداکار درشیل سفاری،ہدایتکار عباس ٹائر والا،ہدایتکارہ انوشا رزوی شامل ہیں،حال میں اداکار نے فلم دنگل میں اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ،زائرہ وسیم،سوہانی بٹنگر اور اپار شکتی کھرانہ شامل ہیں۔