پاک امریکہ تعلقات میں اتارچڑھاؤنئی بات نہیں ،نئی امریکی پالیسی میں چین مخالف اوربھارت نوازکابینہ کاکردارنمایاں ہے،جلیل عباس جیلانی

امریکہ اورپاکستان کوایک دوسرے کی ضرورت ہے ،دونوں ممالک میں تعاون اورمذاکرات کی ضرورت ہے ،امریکہ میں پاکستانی سفیر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 29 اگست 2017 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2017ء) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیرجلیل عباس جیلانی نے کہاہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں اتارچڑھاؤنئی بات نہیں ،نئی امریکی پالیسی میں چین مخالف اوربھارت نوازکابینہ کاکردارنمایاں ہے امریکہ اورپاکستان کوایک دوسرے کی ضرورت ہے ،دونوں ممالک میں تعاون اورمذاکرات کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سابقہ دودہائیوں سے بھارت اورامریکہ ایک دوسرے کے قریب آتے جارہے ہیں اورامریکہ کوسولہ سال بعدبھی افغانستان میں کامیابی نظرآرہی ہے ،امریکہ افغانستان میں ٹریلین ڈالرخرچہ کرچکاہے ،واشنگٹن میں اس حوالے سے پاکستان کے خلاف لابی بن چکی ہے ،انہوںنے کہاکہ امریکی انتظامیہ میں بھارت نوازاورچین مخالف لابی موجودہے ،نئی پالیسی میں اس لابی کابھی ہاتھ ہے ،ہم نے امریکی میڈیا،انتظامیہ ،کانگریس کواپنے تحفظات سے آگاہ کیاہے ۔

اوراپنی قربانیوں سے بھی آگاہ کیا۔انہوںنے کہاکہ امریکہ اورپاکستان کے تعلقات میں اتارچڑھاؤآتارہاہے امریکہ اورپاکستان کوایک دوسرے کی ضرورت ہے ،اورخطے میں پاکستان کی اپنی ایک اہمیت ہے ،دونوں ممالک کومذاکرات اورتعاون کی ضرورت ہی۔