پاکستانی قوم امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں،، اپنی دھرتی کی کیلئے اپنے جان ومال سب قربان کرنے کیلئے تیار ہیں

رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سینٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہر ی کا بیان

پیر 28 اگست 2017 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہر ی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے جو اپنی دھرتی کے ایک ایک انچ حفاظت کیلئے اپنے جان ومال سب کو قربان کرنے کیلئے تیار ہیںامریکہ اس غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان کوئی عام ملک یا قوم نہیں کہ وہ پاکستان کو دھمکیاں دیتے ہیں پاکستانی قوم کو امریکی امداد کی کوئی ضرورت نہیں ہے پاکستان کو اللہ کی مدد حاصل ہے اس کے علاوہ دنیا کی سپر پاور اور زبردست فوج موجود ہے اور اس فوج کو ملک کے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے امریکی دھمکیوں سے پاکستانی قوم خوفزدہ نہیں ہے پاکستانہ قوم اپنے پاک فوج کے شانہ بشانہ جدوجہد کرئے گی ملک کی حفاظت کیلئے پاکستانی قوم کا بچہ بچہ قربانی دینے کیلئے تیا رہے۔