ایس پی گانچھے کیخلاف اہلیان مرضی گونڈ کا شدید احتجاج،خپلو کی جانب لانگ مارچ

پیر 28 اگست 2017 22:36

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اگست2017ء) ایس پی گانچھے کیخلاف اہلیان مرضی گونڈ کا شدید احتجاج،خپلو کی جانب لانگ مارچ،رکن کونسل سلطان کی مداخلت پر واپس ہو گئے ۔

(جاری ہے)

گانچھے مرضی گونڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایس پی گانچھے عبدالرحیم کیخلاف اہلیان مرضی گونڈ نے ڈی آئی جی بلتستان کو تحریری شکایت کی تھی کہ ایس پی نے مرضی گونڈ میں کسی خاتون کو ہراساں کیا ہے جس پر ڈی آئی جی بلتستان نے ایس ایس پی راجہ مرزا حسن خان کو انکوائری آفیسر مقرر کیا تھا جنہوں نے متاثرہ خاتون سمیت علاقے کے لوگوں اور ایس پی عبدالرحیم سے واقعے کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔

سوموار کے روز مرضی گونڈ کے سینکڑوں افراد ایس پی کیخلاف ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور خپلو میں 323بریگیڈ سے مداخلت کرنے کیلئے لانگ مارچ شروع کیا۔ اس موقع پر شیر علی نامی شخص نے بتایا کہ ایس پی عبدالرحیم واقعے کے بعد سے مسلسل مرضی گونڈ کے لوگوں کو دھمکیاں دے رہا ہے اور گزشتہ روز انہوں نے بچوں کو ہراساں کر تے ہوئے دو نوجوانوں کو زبردستی گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہپ ہمیں ایس پی نے قتل کی دھمکیاں دی ہیں اور ہمیں تحفظ دیا جائے اور ایس پی کو برطرف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :