خیبر ایجنسی:قبائلی افراد کا افغانستان و پاکستان کے لیے جاری کی گئی نئی پالیسی کے خلاف طورخم سرحد تک احتجاجی مارچ
ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے مظاہرین طورخم سرحد کی جانب بڑھے،احتجاجی ریلی میں سیکڑوں گاڑیاں بھی شامل تھیں ، مظاہرین میں شامل کئی افراد کا تعلق سکھ برادری سے تھا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی آمیز تقریر کے خلاف سیاسی جماعتوں، قبائلی افراد اور سول سوسائٹی کے ارکان نے احتجاجی مظاہرے کیے
پیر 28 اگست 2017 16:52
(جاری ہے)
دوسری جانب قبائلی مظاہرین کے احتجاج کی وجہ سے پاک-افغان سرحد پر واقع طورخم گیٹ کو ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے بند کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قبائلی افراد کی ریلی کے پیش نظر سیکیورٹی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے باب پاکستان کو بند کیا گیا۔دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی آمیز تقریر کے خلاف سیاسی جماعتوں، قبائلی افراد اور سول سوسائٹی کے ارکان نے احتجاجی مظاہرے کیے۔پاک-افغان سرحد کے نزدیکی شہر چمن میں نکالی گئی ریلی میں احتجاجی مظاہرین نے امریکی صدر اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ بلوچستان میں بھارت اور افغان خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے جاری دہشت گردی کو روکے جانے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔بلوچستان کے شہر کوہلو میں بھی قومی پرچم لہراتے مظاہرین شہر کی مختلف سڑکوں سے گزرتے ہوئے صوبے میں بھارتی مداخلت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ادھر سبی میں بھی سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے ارکان اور قبائلی افراد سڑکوں پر نکلے اور امریکا کی حالیہ دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے وطن کے دفاع کا عزم کیا۔مظاہرین نے عہد کیا کہ وہ پاکستان کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کی حمایت جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز (27 اگست کو) کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) کی جانب سے نمائش چورنگی سے امریکی قونصلیٹ تک 'امریکا مردہ باد ریلی' نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔تاہم کراچی پولیس نے امریکا کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے خلاف نکلنے والی اس ریلی کو امریکن قونصلیٹ تک جانے نہ دیا۔مظاہرین نمائش چورنگی میں جمع ہوئے تھے کہ پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کرکے کارکنان کو منتشر کردیا جبکہ ریلی میں شامل کئی رہنماں اور کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان، پاکستان اور خطے کی نئی پالیسی دیتے ہوئے پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا تھا جس کو پاکستان کی جانب سے رد کردیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.