فریڈم پارٹی کا تمام نظربند حریت پسند کشمیریوں کی عید الاضحی سے پہلے رہائی کا مطالبہ

تشد د اور طاقت آزمائی کی بھارتی پالیسی کبھی میں سودمند ثابت نہیں ہوگی

پیر 28 اگست 2017 16:33

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے تمام نظربند حریت پسند کشمیریوں کی عید الاضحی سے پہلے رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مہذب معاشرے میں یہ روایت ہے کہ مذہبی تہواروں کے موقع پر نظربند افراد کو رہا کرکے انہیںاپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشیاں منانے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کشمیری نظربندوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ایام کسمپرسی میں اور اپنے پیاروں سے دور گزارہے ہیں۔ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی تنظیمیں ان نظربندوں کے تئیں سردمہری کا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیںجس کی وجہ سے سینکڑوں خاندان مسلسل کرب میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فریڈم پارٹی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق یا سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا اگر اس مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوشش نہ کی گئی تو جنوبی ایشیا میں منڈلانے والے جنگ کے بادل کسی بھی وقت تباہی کا باعث بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے بھارتی حکمرانوں پر زوردیا کہ وہ اس سلسلے پہل کریں۔

ترجمان نے کہا کہ تشد د اور طاقت آزمائی کی بھارتی پالیسی کبھی میں سودمند ثابت نہیں ہوگی ۔انہوں نے آرٹیکل 35Aمیں کسی تبدیلی ،ترمیم یا اس کی تنسیخ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت کے ایماء پر چند لوگ اسے چلینج کرکے در اصل ریاست میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازش کررہے ہیںتاکہ انہیں اپنی من مانی کرنے کا موقع ملے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ کشمیری عوام ہزگز اس کی اجازت نہیںدیں گے اور اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریںگے۔

متعلقہ عنوان :