پاکستان ایٹمی قوت اور ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،ْ یوسف رضا گیلانی

امریکہ کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہئے ،ْ سابق وزیراعظم پیسہ کچھ نہیں ہوتا، کسی بھی صورت پاکستان کی تذلیل نہیں ہونی چاہئے ،ْمیڈیا سے گفتگو

پیر 28 اگست 2017 15:36

پاکستان ایٹمی قوت اور ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،ْ یوسف رضا گیلانی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2017ء) سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت اور ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امریکہ کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہئے ،ْ پیسہ کچھ نہیں ہوتا، کسی بھی صورت پاکستان کی تذلیل نہیں ہونی چاہئے، غلط فہمیاں دورکرکے سب ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بنانے چاہئیں، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیاہے ، سلالہ واقعہ پر پاکستان نے امریکہ سے شدید احتجاج کیااور افغانستان کو سپلائی روک دی گئی تھی ہم نے اوباماسے مطالبہ کیاکہ سلالہ حملے پرپاکستان سے معافی مانگیں ،ْ انہوں نے کہا کہ اوباما نے معافی مانگنے میں7ماہ لگائے،ہم نی7ماہ تک سپلائی بندرکھی ،ْسابق وزیراعظم نے کہاکہ 2018میں مجھے الیکشن لڑناہے یانہیں اس کافیصلہ پارٹی کریگی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پارٹی کی تنظیم نو میں مصروف ہیں اور بہت جلد جنوبی پنجاب کادورہ بھی کریں گے،انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں کومضبوط کرناچاہئے تاکہ ہرکیس پرجے آئی ٹی نہ بنانی پڑے۔