وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا پی ٹی وی کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ظہور احمد برلاس کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 28 اگست 2017 12:24

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا پی ٹی وی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے وزارت اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سیکریٹری اور پی ٹی وی کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ظہور احمد برلاس کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں مشیر وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

متعلقہ عنوان :