امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

دہشت گردوں کے ٹھکانے سرحد کے دونوں طرف ہیں،پاکستان اپنے ہاں موجود ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کرے،صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی حقائق پر مبنی ہے،ترجمان

اتوار 27 اگست 2017 23:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اگست2017ء) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سرحد کے دونوں طرف ہیں،پاکستان اپنے ہاں موجود ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کرے،صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی حقائق پر مبنی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے ہاں موجود ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کرے،دہشت گردوں کے ٹھکانے سرحد کے دونوں طرف ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی حقائق پر مبنی ہے۔اس سے قبل افغانستان میں تعینات امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے افغان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھاکہ افغان طالبان کی قیادت پاکستان کے شہروں کوئٹہ اور پشاور میں رہتی ہے اور وہ اس سے باخبر ہیں، کہتے ہیں ہم افغان مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں، طالبان کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ وہ لڑائی کے ذریعے کامیابی حاصل نہیں کر سکتے، ان کے لئے بہتر ہے کہ وہ امن عمل میں شال ہو جائیں۔

(جاری ہے)

جنرل نکلسن نے مزید کہا کہ دہشتگردوں اور باغیوں کی حمایت کو بھی روکنا ہو گا اور ان کی مالی امداد روکنے کے لئے بھی اقدامات کرنا ہوں گے، افغانستان کے باہر دہشت گردوں کی پناہ گاہیں سنگین مسئلہ ہے اور اسے حل کرنا ہو گا۔