نوازشریف نے اپنی نایاب قومی خدمات سے عوام کواپنا گرویدہ بنایا ہے۔ڈپٹی مئیرلاہور راو شہاب الدین

اتوار 27 اگست 2017 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب ڈپٹی مئیرلاہور راو شہاب الدین نے کیپٹن صفدر ،میاں مرغوب ، بلال یسین ،ماجد ظہور کے ہمراہ NA120کی یوسی 63میں پاکستان مسلم لیگ ن کے آفس کا افتتاح کیا اور میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این ای120پاکستان مسلم لیگ ن کا آبائی حلقہ ہے ۔یہاں کی عوام عرصہ دراز سے شریف فیملی سے بھر پور محبت کا اظہار کرتی آئی ہیں۔

انشاء اللہ اب بھی مسلم لیگ ن کو بھر پور کامیا بی حاصل ہوگی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ہی ملک کو درپیش مسائل سے نکالا ہے۔پاکستان مسلم لیگ نواز کی قیادت میں ملک پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی ساکھ کو بہتر کیا ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محترمہ کلثوم نواز کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت یاب کرے اور انکا سایہ تمام مسلم لیگی ورکروں کے سر پر قائم رکھے۔

میاں نوازشریف کے ویژن کی روشنی میں پاکستان شاہراہ ترقی پرگامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کاسیاسی مستقبل روشن ہے۔ میاں نوازشریف وزیراعظم نہیں رہے مگر وہ وعام کے دلوں میں ہمیشہ رہے گے آئندہ بھی پاکستان کی قومی سیاست میں ان کے مقام واحترام میں کوئی کمی نہیں آئے دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے اپنی نایاب قومی خدمات سے عوام کواپنا گرویدہ بنایا ہے۔