پولیس نے گاڑی کے اندر غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والے دو ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کر لیے

اتوار 27 اگست 2017 00:00

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2017ء) ڈھڈیال پولیس نے گاڑی کے اندر غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والے دو ڈرائیوروں کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی شیراز احمد نے ویگن نمبر LZR 4319 جس کو ڈرائیور اقلیم عباس ولد صابر حسین ساکن ڈھوک ودھن چلا رہا تھا اس نے گاڑی میں دو عدد سی این جی سلنڈر غیر قانونی طور پر نصب کر رہے تھے او راس نے اپنی اور عوام کی جان کو خطر میں ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا کو گرفتار کیا گیا۔

پٹرولنگ پولیس نے اے ایس آئی شیراز احمد نے استغاثہ دیا کہ عبدالطیف ولد شریف ساکن بازید نے ویگن نمبرC.2422میں دو عدد سی این جی سلنڈر نصب کر رکھے تھے۔ جس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالا کو گرفتار کیا گیا۔۔ دونوں ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے انہیں جوڈیشل حوالات بھیجوا دی اگیا۔

متعلقہ عنوان :