شکارپو ر میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکارنامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

ملزمان سرکاری اسلحہ چھین کرفرار،پولیس نے شک کی بنیاد پر محلے کے چوکیدار کوگرفتارکرلیا

ہفتہ 26 اگست 2017 21:44

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2017ء) شکارپو ر میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکارنامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، ملزمان سرکاری اسلحہ چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر محلے کے چوکیدار کوگرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات دیر سے شکارپور شہر کے نیوفوجداری تھانے کی حدود ریلو ی اسٹیشن کے قریب کنک شاہ محلے میں ایک 27 سالہ نوجوان پولیس اہلکار فہیم احمد بھٹو کو گولی مار شہید کردیا گیا ہے ، اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ شکارپور کے مشہور پروفیسر کیول رام کے گھر کے باہر حفاظت کے لیے موجود پولیس اہلکار فہیم احمد بھٹو اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھاکہ اچانک ایک نامعلوم پیدل مسلح افراد اس کے قریب آکر پسٹل کا فائر کردیا جو کہ اس کے سینے میں آکر لگا جس کے بعد وہ زخمی ہوکر گر پڑا تو زخمی پولیس اہلکار کی سرکاری رائیفل ملزم لیکر فرار ہوگیا ، واقعہ بعد محلے والوں نے برقت پہنچ کر زخمی پولیس اہلکار کو سول اسپتال شکارپور کے ایمر جنسی وراڈ میں داخل کروایا مگر حالت خراب ہونے کے باعث ڈاکٹروں لاڑکانہ یا سکھر منتقل کرنے کا کہا جس کے بعد ورثاء نے زخمی پولیس اہلکار کو سکھر کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کروایا جہاں پر بروقت آپریشن کیاگیا مگر خون زیادہ بھ جانے اور سینے میں گولی لگنے کے باعث وہ شہید ہوگیا ، جس کے ان کی نعش گھر لائی گئی ، نعش گھر پہنچتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا ، صبح کو شہید کی پولیس لائین گرائونڈ میں جنازے نماز ادا کرکے سلامی بھی دی گئی ، جنازے نماز میں ایس ایس پی شکارپور عمر طفیل سمیت دیگر پولیس اہلکارو ں ، ورثاء اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ، شہید کو مقامی قبرستان میں دفن کیاگیا ، شہید غیر شادی شدہ اور میونسپل کمیٹی کے فائربرگیڈ کے ڈرائیور آفتاب احمد بھٹو کو بڑا بیٹا تھا ،دوسری جانب پولیس ملزم اور واقعہ کا اصل سبب معلوم کرنے میں ناکام رہی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آسکی جبکہ شک کی بنیا د پر محلے کو چوکیدارکو گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے ، علاوہ ازیں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او نیو فوجداری اختیار پہنور نے بتایاکہ شروعاتی طور پر یہ معلوم ہوا ہے کہ ملزم ایک تھا جو کہ پیدل آکر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار فہیم بھٹو پر فائر کردیا جس میں وہ زخمی ہونے بعد شہید ہوگیا ، دوسری جانب شہید کے والد آفتاب احمد بھٹو نے کہاکہ میرے ساتھ ظلم ہوا ہے میرے بیٹے کو شہید کیاگیا ہماری کسی سے بھی کوئی دشمنی نہیں تھی انہو ں نے آئی جی سندھ آے ڈی خواجہ سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہ ہوسکا ۔