تبلیغ کے دوران مجھ پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا: مولانا طارق جمیل کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 اگست 2017 21:29

تبلیغ کے دوران مجھ پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا: مولانا طارق جمیل کا ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اگست 2017ء) مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ تبلیغ کے دوران ان پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی جانب سے تشویش ناک انکشاف کیا گیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو لیکچر کے دوران مولانا طارق جمیل نے انکشاف کیا کہ دوران تبلیغ جب وہ پنجاب کے ایک دیہات کی مسجد میں قیام کر رہے تھے تو کچھ لوگوں نے ان پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

مسجد میں قیام کے دوران جب وہ رات کو سونے کے بعد صبح اٹھے تو کچھ لوگ اپنے ہاتھوں میں چھریاں اور چاقو لیے کھڑے تھے۔اس موقع پر انہیں لگا کے بس موت کا وقت آگیا۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو کہا کہ شہادت کا وقت آگیا کلمہ پڑھ لیں۔ مولانا طارق جمیل مزید بتاتے ہیں کہ انہوں نے ہمت کرکے حملہ آوروں سے بات چیت شروع کی اور ان سے درخواست کی کہ ان سے بات تو کرنے کا موقع دیں۔ اس کے بعد مولانا طارق جمیل نے حملہ آوروں سے بات چیت کی جس کے بعد انہوں نے اپنے ہتھیار پھینک دیے اور معافی بھی مانگ لی۔ مولانا طارق جمیل نے مزید کیا اکشافات کیے، ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :