شکارپور، سینئرسول جج کے گھرپرفائرنگ ،سرکاری گارڈگولی لگنے سے جاں بحق، نامعلوم ملزمان کیخلاف درج

ہفتہ 26 اگست 2017 21:36

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اگست2017ء) شکارپورشہرمیں سینئرسول جج کے گھرپرفائرنگ کے دوراں سرکاری گارڈگولی لگنے سے جاں بحق ، واقعہ معمہ بن گیا،سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ، پولیس نے کوئی گرفتاری نہ کرسکی۔جاں بحق پولیس اہلکارکی جنازہ نمازپولیس ہیڈکوارٹرمیں سرکاری اعزازکے ساتھ اداکردی گئی ، ایس ایس پی ،ایس ایچ اوز،سیاسی ، سماجی ، دینی اور شہریوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکارپورشہرمیں نیوفوجداری تھانہ کی حدودکنک شاہ پیرمحلے میں سینئرسول جج پنوعاقل ارجن لال کے گھرپر اچانک فائرگ ہوئی ، جس کے دوراں سرکاری گارڈ فہیم بھٹوگولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگئے ، جسے سول جج اور دیگرنے اٹھاکر سول ہسپتال شکارپورپہنچادیا، جہاں پرسرجن ڈاکٹراور طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث تشویشناک حالت میں سکھرکے ایک نجی ہسپتال منتقل کردیاگیا، جہاں پر وہ جانبرنہ ہوسکااور دم توڑدیا، جس کی جسدخاکی شکارپور منتقل کرنے کے بعد شکارپورپولیس ہیڈکوارٹرمیں سرکاری اعزازکے ساتھ جنازہ نمازاداکردی گئی ، جاں بحق پولیس اہلکارکو سرکاری گارڈآف آنرپیش کیاگیا، جنازہ نمازمیں ایس ایس پی شکارپورعمرطفیل ، ڈی ایس پی سٹی عبدالحمیدپنھور، ایس ایچ او نیوفوجداری اختیارعلی پنھور ، پی ایس او فریدمیمن ، اطہرچنا، لائن آفیسرصابرحسین چانڈیو ، جے یوآئی رہنماحاجی عبدالفتاح مہر سمیت دیگرپولیس افسران ، سیاسی ، سماجی ، دینی ، ورثاء اور شہریوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ، جبکہ تدفین شاہ عبدالطیف قبرستان شکارپورمیں کی گئی ، جاں بحق اہلکارفہیم بھٹو کاقتل واقعہ معمہ بن گیا، سرکارکی طرف سے واقعہ کامقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کردی گئی ہے ، اس حوالے سے نیوفوجداری پولیس کاکہناہے واقعہ کامختلف پہلو?ں پر تحقیقات کررہے ہیں ، جاں بحق اہلکارکامقدمہ سرکاری مدعیت میں نامعلوم ملزمان پر درج کردیاہے ، ورثاء جب آئے تو مزید اقدامات اٹھائیں گے ، انہوں نے کہاکہ شہیداہلکارکے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچادینگے۔

متعلقہ عنوان :