Live Updates

ہر دور میںملکی کرپشن کے ایک بڑے نام اور انکے جانشین بلو رانی کو سکھر میں کامیاب جلسے کے بعد اپنی اوقات کا اچھی طرح اندازہ ہو گیا ہوگا ،

سکندر حیات گوندل ا ب یہ جعلی اور مختصر سی پیپلز پارٹی کے نام نہاد پردھان خاموشی سے اپنے اصل کام کی طرف لوٹ جائیں،پی ٹی آئی رہنماء

ہفتہ 26 اگست 2017 19:36

ملکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2017ء) ہر دور میںملکی کرپشن کے ایک بڑے نام اور انکے جانشین بلو رانی کو سکھر میں ہونے والے تحریک انصاف کے ریکارڈ جلسے کے بعد اپنی اوقات کا اچھی طرح اندازہ ہو گیا ہوگا اسلئے ا ب یہ جعلی اور مختصر سی پیپلز پارٹی کے نام نہاد پردھان خاموشی سے اپنے اصل کام کی طرف لوٹ جائیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے بانی ممبر اورسابق ضلعی صدر سکندر حیات گوندل نے ملکوال میں پارٹی کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور انکی پیپلزپارٹی دن بدن تنہائی کی طرف گامزن ہیں اور ملکی سیاست میں جعلی عکس ڈالنے کی خاطر کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق چھوٹی چھوٹی جلسیاں نما کارنر میٹنگز کر کے دل کو بہلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سکندر گوندل نے کہا کہ سندھ سمیت پوری پاکستانی قوم نے آصف زرداری اینڈ کمپنی کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے ان کی کرپشن تلے دفن کر دیا ہے اور انشااللہ الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک انصاف مرکز اور تمام صوبوں میں بھاری اکثریت سے حکومتیں بنائی گی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کو پہلے خاندان اور حقیقی شجرہ نصب کے مطابق نام اور پھر اسکی تعلیم پر دھیان دیا جائے سیاست اسکے بس کی بات نہیں،جلسیوں میں غلط اور بے مقصد تقاریر کروا کر بچے کو ابھی سے بے کارکروایا جا رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات