سانگھڑ یونیورسٹی کیمپس میں صفائی مہم کے حوالے سے دن منایا گیا

ہفتہ 26 اگست 2017 19:35

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2017ء)سانگھڑ شہید بینظیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ارشد سلیم کی ہدایت پر سانگھڑ یونیورسٹی کیمپس میں صفائی مہم کے حوالے سے دن منایا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ شہید بینظیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ارشد سلیم کی ہدایت پر سانگھڑ یونیورسٹی کیمپس میں صفائی کرکے کے صفائی مہم کا آغاز کیا جس میں طلباء و طالبات کو ماحول کو صاف رکھنے کے مختلف طریقے بتائے گئے جن طریقوں پر عمل پیرا ہوکر آج کی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اس موقع پر شہید بینظیر بھٹویونیورسٹی کیمپس سانگھڑ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرارشبیر احمد نے طلباء و طالبات کو ماحولیاتی آلودگی سے ماحول کوپاک بنانے کے لئے ایک تفصیلی اور معلوماتی لیکچر دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہماراtrash free friday منانے کا مقصد بچوںکو تعلیم کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں آگاہی دینا بھی تھا جس میںپلاسٹک بیگ اور دوسرے گندگی اور بیماریاں پیدا کرنے والی اشیاء کے نقصانات کے بارے میں بتایا گیا تمام تعلیمی مراکز میں استادوں کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کوماحول کو آلودگی سے ماحول و فضا کو پاک کرنے کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا اور خاص کر والدین کو اپنی بچوں میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا تب ہی ہم اپنے شہروں اور دیہاتوں میںصاف شفاف ماحول پیدا کرسکیں گے ۔