سانگھڑ چک نمبر 2پٹھان میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد

ہفتہ 26 اگست 2017 19:35

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2017ء) سانگھڑ چک نمبر 2پٹھان میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمیعت علماے اسلام ضلع سانگھڑ کے زیراہتمام مسجد صدیق اکبر چک نمبر دو میں عظمت قران کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں جمیعت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے علما ء قاضی منیب الرحمن مولانا ظہور احمد میمن مولانا نیاز محمدکے علاوہ مقامی عہدیداروں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالقادر، مولانا عبدالشکور لغاری،مولانا ملک محمد اسحاق، مولانا عنایت اللہ شاہ ،مولانا عبدالغنی ،مولانا محمد حسن لغاری اور مفتی ذاہد نے شرکت کی اس موقعہ پرعلماے اکرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ قران پاک اللہ تعالی کی جانب سے ایک انمول تحفہ ہے جس میں ہدایت کے تمام اصول شامل کردیے گئے ہیں ان اصولوں پر عمل کرکے پوری انسانیت دنیا و آخرت میں کامیابیاں حاصل کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ قران پاک کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمے لیا ہے جسے رہتی دنیا تک کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا مولانا ظہور احمد و دیگر علما ء نے کہا۔

(جاری ہے)

کہ یہ قران پاک کا معجزہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسیلوگوں کے سینوں میں محفوظ کردیا ہے اور ان حافظوں کیلئے اللہ نے جنت کی بشارت دی ہے انہوں نے لوگوں سیاپیل کی کہ وہ خود کو اور اپنی اولاد کو دین کی جانب راغب کریں اور انہیں قران کا حافظ بنائیں اس موقعہ پرقران پاک کے 50 حافظوں کی دستار بندی کی گئی اور طالبات کیلئے مدرسہ حضرت عائشہ صدیقہ کا افتتاح بھی کیا گیا اس موقعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :