لراچی،کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی قصبہ کالونی میں کاروائی ، زیرزمین چھپایا گیا جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد

اسلحہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اورلوٹ مارکی وارداتوںمیں استعمال ہوتاتھا

ہفتہ 26 اگست 2017 15:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2017ء) متحدہ لندن کے گرفتار ملزم کی نشاندی پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے قصبہ کالونی میں کاروائی کر کے بھاری تعداد میں زیرزمین چھپایا گیا جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔ ایس ایس پی کائونڑٹیررازم ڈپارٹمنٹ پولیس کے مطابق کائونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوںگرفتارٹارگٹ کلرعمرلان ماماکاتعلق متحدہ قومی موومنٹ لندن سے ہے ،ٹارگٹ کلرعمران عرف ماماکی نشاندہی پرقصبہ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے زیرزمین چھپایاگیابھاری تعدادمیںجدیداسلحہ اورمختلف اقسام کی گولیاںبرآمدکرلی گئیںہیں،برآمدکئے گئے اسلحے میں ریپیٹر،کلاشنکوف ،رائفل اورمختلف اقسام کی ہزاروںگولیاںشامل ہیں۔

یہ اسلحہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اورلوٹ مارکی وارداتوںمیں استعمال ہوتاتھا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے دوران ٹارگٹ کلرعمران عرف مامانے 2010ء سے 2012ء تک ٹارگٹ کلنگ کی متعددوارداتوںمیں ملوث ہونے کابھی انکشاف کیاہے ۔ملزم کے خلاف متعلقہ تھانہ جات سے کرمنل ریکارڈچیک کیاجارہاہے ۔انہوںنے مزیدبتایاکہ ملزم کوخفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیاگیاہے ۔

ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے اوراہم انکشافات بھی متوقع ہیں،ذرائع کے مطابق کائونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پولیس نے عمران عرف ماماکوتین روزناظم آبادبورڈآفس کے قریب 3ساتھیوںسمیت حراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاتھا۔ذرائع کے مطابق ملزم کے تینوںساتھی بھی ایم کیوایم لندن سے تھے اوربتایاجاتاہے کہ ان کے خلاف بھی مختلف تھانوںمیں مقدمات درج ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عمران عرف مامانے اورنگی ٹائون میں8کارکنان پرمشتمل ایک ٹارگٹ کلرزکی ٹیم بنائی تھی جوکہ پارٹی کی اعلی قیادت کے احکامات پرشہربھرمیں ٹارگٹ کلنگ کی اورجلائوگھیرائوکی وارداتیں کرتے تھے اورملزم عمران عرف مامانے رئیس مماکے ساتھ بھی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کی ہیں،ذرائع کے مطابق دیگرساتھیوںکاشف موٹا،کامران عرف کامو،راحیل پی آئی بھی والا،حبیب عرف لنگڑاسمیت دیگرساتھیوںکی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

اوریہ تمام ملزمان کاتعلق ایم کیوایم لندن سے ہے جوکہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اوروال چاکنگ میں بھی ملوث ہیں،ذرائع نے مزیدبتایاکہ ملزم نے کچھ عرصہ قبل بھی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :