نواز شریف ایان علی بن سکتے ہیں، انہیں ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 اگست 2017 11:13

نواز شریف ایان علی بن سکتے ہیں، انہیں ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اگست 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز شریف دل کے مریض تو تھے ہی لیکن اب ان کی ذہنی صحت بھی خراب ہو رہی ہے۔ آئندہ کچھ دنوں میں ہو سکتا ہے کہ رہے ہیں کہ وہ گالیاں دینا شروع کر دیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ انہیں صحت دے ، ان کے دل کا مرض تو ٹھیک رہے ہی لیکن اب اللہ ان کی ذہنی صحت بھی ٹھیک رکھے ۔

اطلاع موصول ہوئی ہے کہ نواز شریف جو ملک سے باہر جانے کا سوچ رہے ہیں ، انہیں ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ ان کے بہت سارے قریبی لوگ جیسے کہ بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور نواز شریف ان کے پاس چلے جائیں گے لیکن اب انہیں روک دیا گیا ہے۔ انہیں ملک سے باہر جانے سے کس نے روکا ہے یہ تاحال واضح نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا نام ائیر پورٹ پر واچ لسٹ میں موجود ہے ۔

ہو سکتا ہے کہ ان کا پاسپورٹ اور سب تیار ہو اور ان کو ائیر پورٹ پر کہا جائے کہ آپ واپس چلے جائیں اوربتایا جائے کہ نیب کے ریفرنسز تیار ہو رہے ہیں اسی لیے آپ بیرون ملک نہیں جا سکتے ۔ نواز شریف کو کسی نے بتا دیا ہے کہ آپ سابق اور نا اہل وزیر اعظم ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف ایان علی بن سکتے ہیں ۔بالفرض اگر وہ ملک سے باہر نکل بھی گئے تو کسی اور ائیر پورٹ پر ان کو روکا جا سکتا ہے ۔ حکومت پاکستان اس ضمن میں دیگر ممالک کو خط بھی لکھ سکتی ہے۔ نواز شریف کو ملک سے باہر نہ جانے کا یہ مشورہ ریاست کی طرف سے دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :