ممتاز بھٹو کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کا امکان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 اگست 2017 01:44

ممتاز بھٹو کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اگست2017ء) ممتاز بھٹو نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتتگو کرتے ہوئے معروف اینکر جنید سلیم نے دعوی کیا ہے کہ سابق گورنر سندھ اور بھٹو خاندان سے تعلق رکھنے والے رہنما ممتاز بھٹو نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ممتاز بھٹو اپنی جماعت کو تحریک انصاف میں ضم کر دیں گے۔ ممتاز بھٹو کو سندھ سے پیپلز پارٹی کے صفائے کا ٹاسک دیا جائے گا۔ جبکہ ذوالفقار علی بھٹو کے کزن آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ سے میدان میں اتریں گے۔