آئین اور عدلیہ کی بالادستی کے بغیر ملک میں جمہوریت پھل پھول نہیں سکتی،سینیٹر سراج الحق

امریکی صدر دنیا بھر میں نسلی تعصبات ابھار کر فسادات کروانا اور جنگ کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں جس میں امریکہ خود بھی جلے گا : نظام کی اصلاح میں عورت کا کردار سیمینار سے خطاب

جمعہ 25 اگست 2017 23:22

آئین اور عدلیہ کی بالادستی کے بغیر ملک میں جمہوریت پھل پھول نہیں سکتی،سینیٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2017ء) امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ افراد کی بجائے قانون کی حکمرانی ضروری ہے ۔ آئین اور عدلیہ کی بالادستی کے بغیر ملک میں جمہوریت پھل پھول نہیں سکتی ۔ نوازشریف ذاتی کیس لڑ رہے ہیں ، قوم کانہیں ،اس لیے حکومت کو نوازشریف کی وکالت کرنے کی بجائے ملک و قوم کے مفاد کا سوچنا چاہیے ۔

امریکی صدر دنیا بھر میں نسلی تعصبات ابھار کر فسادات کروانا اور جنگ کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں جس میں امریکہ خود بھی جلے گا اس لیے امریکی عوام کو اپنے صدر کا مواخذہ کرناچاہیے ۔ خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ، جماعت اسلامی بینکوں پر لازم کرے گی کہ وہ خواتین کو انکی آبادی کے تناسب سے قرض دیںپاکستان کو نظریاتی کرپشن نے دولخت کیا اورسیاسی جماعتوں میں نظریاتی ، معاشی کرپشن موجود ہے ہمیں نظریاتی، معاشی کرپشن کے خلاف جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے نظام کی اصلاح میں عورت کا کردار کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں ہر جماعت مالی ، معاشی کرپشن میں ملوث ہے۔ جماعت اسلامی حکومت میں آکر تعلیم مفت کرے گی ۔ یوں جماعت اسلامی یونین کونسل کے لیول پر خواتین کے لیے علیحدہ کھیلوں کے لیے گرائونڈ بنائے گی بینکوں کو اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ 51فیصد قرض خواتین کو دیں الیکشن کمیشن اس امیدوار کو تسلیم کرے جس کی بیوی اور بہن یہ سرٹیفیکیٹ دے کہ اس نے جائیداد میں بہنوں کو حصہ دیا ہے جو اپنی بہن کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتا ، وہ ملک کے ساتھ کیا انصاف کرے گا۔

دین اسلام کو دشمن کی نظر سے نہ دیکھیں بلکہ اسے خود پڑھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کچھ دہشتگرد غاروں میں اور کچھ ایوانوں میں بیٹھے ہیں غاروں والے اسلحے کے زور پر اور ایوانوں والے پیسے کے زور پر اپنی مرضی عوام پر مسلط کر رہے ہیں۔ ٹرمپ بیان دے رہا ہے کہ پاکستان نے پیسہ لیا لیکن دہشتگردوں کے خلاف کاروائی نہیں کی ٹرمپ خود سب سے بڑا دہشتگرد ہے کیونکہ امریکہ نے لیبیا ، شام، عراق اور دیگر ممالک کو تباہ کیا ہے بدقسمتی سے حکومتوں نے 11ارب ڈالر کے لیے اپنی پالیسی بدلی جبکہ دہشتگردی کی اس جنگ میں 118ارب ڈالر خرچ ہوئے ان حکمرانوں کی وجہ سے امریکہ کی عدالت میں ایک وکیل نے کھڑے ہو کر کہا کہ پاکستان دو ڈالر کے لیے اپنی ماں بیچ دیتے ہیں سراج الحق نے کہا کہ روشن خیالی کے نام پر پاکستانیوں کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ کیا جا رہا ہے میری خواتین سے گزارش ہے کہ وہ فطرت کے ساتھ چلیں فطرت کے مطابق زندگی گزاریں گے تو تندرست رہیں گے پاکستان چند صوبوں، قومیت کا مجموعہ نہیں ہے یہ ایک مقدس امانت ہے ہماری بہنوں ، بیٹیوں اور ابائو اجداد نے لبرل ازم اور سیکولرازم کے لیے ہجرتیں نہیں کی اور اپنے بچوں کو قربان نہیں کیا بلکہ کلمے کی بنیاد پر ہجرت کی اور ایک اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان بنایا گیا پاکستان کو معاشی کرپشن نے نہیں بلکہ نظریاتی کرپشن نے دولخت کیا ہمیں معاشی نظریاتی اور اخلاقی کرپشن کے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے سراج الحق نے کہا کہ آج معاشرے میں خواتین پاکستان کے لیے سوچتی بھی ہیں اور اسکی ترقی میں کردار بھی ادا کر رہی ہیں ایک انگریز خاتون مصنف نے لکھا ہے کہ پاکستان کو عورت نے بچایا ہے ۔

عورت سے خاندان اور معاشرے بنتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آدم علیہ السلام کا تذکرہ ہوتا ہے تو ان کے ساتھ بی بی حوا کا تذکرہ ضرور ہوتا ہے کائنات مرد اور عورت دونوں سے مکمل ہوتی ہے۔ اسلام کے بارے میں پروپیگنڈا کیا جا تا ہے کہ وہ خواتین کو انکے حقوق نہیں دیتا جو کہ بالکل غلط ہے اسلام پورا سال ماں باپ کی خدمت کا موقع دیتا ہے جبکہ مغرب میں صرف ایک دن مخصوص کیا گیا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ امریکہ ناقابل تسخیر نہیں ہے امریکہ نے ویتنام اور کمبوڈیا میں شکست کھائی اور افغانستان میں بھی اپنی شکست تسلیم کر لی ہے پہلے لوگ کہتے تھے کہ روس کو شکست امریکہ کی وجہ سے ہوئی ہے مگر اب 17سال بعد افغانستان میں امریکہ کو شکست ہوئی ہے پاکستان میں اسلامی حکومت ضرور قائم ہو گی 8لاکھ نوجوانوں نے کے پی کے اور 9لاکھ ستر ہزار نے پنجاب میں جے آئی یو کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ کیا ہماری خواہش ہے کہ اگلے مرحلے میں جماعت اسلامی کی خواتین ونگ کا بھی اسی طرح ایک الیکشن ہو تا کہ وہ فعال ہو کر خوشحال اور اسلامی پاکستان میں اپنا حصہ ڈال سکیں ۔