Live Updates

تحریک انصاف کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرے گی: شاہ محمود قریشی

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 اگست 2017 21:37

تحریک انصاف کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرے گی: شاہ محمود قریشی
سکھر (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار - 25اگست 2017ء) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سندھ کے شہر سکھر میں جلسہ منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جلسے میں تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے دھواں دار خطاب کیا گیا۔ اپنے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی  نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف ایسے کسی ڈیم کو بنانے کی حمایت نہیں کرے گی جس سے سندھ کے عوام کے حقوق غضب ہوں۔ تحریک انصاف کالا باغ ڈیم بنانے کی تب تک مخالفت کرے گی جب تک اس معاملے پر قومی اتفاق رائے طے نہ پا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات