ملا اختر منصور کو ایران میں بھی مارا جا سکتا تھا پر امریکا نے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے سابق طالبان امیر کو پاکستانی علاقے میں نشانہ بنایا: خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 اگست 2017 20:41

ملا اختر منصور کو ایران میں بھی مارا جا سکتا تھا پر امریکا نے پاکستان ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار - 25اگست 2017ء) وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے سابق طالبان امیر کو پاکستانی علاقے میں نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک جانب امریکا طالبان کو مارنا بھی چاہتا ہے اور دوسری جانب ان سے مزاکرات بھی کرنا چاہتا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا کو اپنی اس پالیسی میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکا نے پاکستان پر جو الزامات عائد کیے ہیں وہ سراسر بے بنیاد ہیں۔ کسی زمانے میں پاکستان کا طالبان پر اثر و رسوخ تھا پر اب ریاست پاکستان کا طالبان سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے سابق طالبان امیر کو پاکستانی علاقے میں نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

سابق طالبان امیر ملا اختر منصور کو ایران میں بھی مارا جا سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ ملااختر منصور ایران سے پاکستانی علاقے میں داخل ہوا تھا۔ امریکہ کی جانب سے ملااختر منصور کی نگرانی کیا جا رہی تھی۔ امریکا کو معلوم تھا کہ ملا اختر منصور ایران میں موجود ہے تاہم امریکا نے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے سابق طالبان امیر کو پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کے بعد نشانہ بنایا۔