عرفان نیازی کا سنیئر صحافی سید مہدی شاہ کی وفات پر اظہارتعزیت

جمعہ 25 اگست 2017 21:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء) قومی فٹ بال ٹیم کے سابق منیجر محمد عرفان خان نیازی نے سنیئر صحافی سید مہدی شاہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ سید مہدی شاہ کی صحافت میں خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :