کراچی،امجد صابری قتل سمیت دیگر 14 ہائی پروفائل کیسز میں ملزمان کے پروڈکشن آرڈر جاری

جمعہ 25 اگست 2017 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2017ء) انسداد دہشت کردی کی عدالت نے معروف قوال امجد صابری قتل سمیت دیگر 14 ہائی پروفائل کیسز میں ملزمان کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو معروف قوال امجد صابری قتل سمیت چودہ مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے مقدمات اے ٹی سی سے جیل منتقل کردیئے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ کی ممبر انسپکشن ٹیم ٹو نے نوٹفیکیشن جاری کردیا۔ جیل میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کو سندھ ہائی کورٹ کا نوٹیفکیشن موصول ہوگیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئے۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کوائندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ مقدمات میں معروف قوال امجد صابری قتل کیس اور پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت چودہ مقدمات شامل ہیں۔ ملزمان کے معروف قوال امجد صابری ، فوجی اہلکاروں کے قتل سمیت بائیس سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔#

متعلقہ عنوان :