حسین حقانی ملک کا غدار اور ابن الوقت ہے،سینیٹر محسن عزیز

اس شخص کو اتنی اہمیت دیکر اپنا وقت ضائع نہ کریں ،چیئرمین سینیٹ

جمعہ 25 اگست 2017 21:25

حسین حقانی ملک کا غدار اور ابن الوقت ہے،سینیٹر محسن عزیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2017ء) چیئرمین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے حسین حقانی سے فاصلہ رکھا ہوا ہے، حسین حقانی اپنے خلاف سینٹ میں ہونے والی بات سے بھی فائدہ اٹھائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں عوامی اہمیت کے معاملے پر سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ حسین حقانی ملک کا غدار اور ابن الوقت ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اس شخص کو اتنی اہمیت دے کر وقت ضائع نہ کیا جائے۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ پیپلزپارٹی تسلیم کرے کہ اس سے حسین حقانی کے انتخاب میں غلطی ہوئی۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اس سے کافی عرصے سے فاصلہ رکھا ہوا ہے، حسین حقانی اتنا ہوشیار ہے کہ اپنے خلاف سینٹ میں ہونے والی بات سے بھی فائدہ اٹھائے گا۔

متعلقہ عنوان :