اسلام آباد،دفاع پاکستان کونسل اور جماعة الدعوة کے زیر اہتمام امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیانات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پاکستان کا چین وروس کیساتھ اتحاد امریکہ کیخلاف کردار ادا کریگا، امریکی فوج کی افغانستان میں مزید تعیناتی اس کی تباہی ہو گی، اگر امریکہ پاکستان پر حملے کی غلطی کرے گا تو انجام بہت برا ہو گا،مقررین کا خطاب

جمعہ 25 اگست 2017 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اگست2017ء) دفاع پاکستان کونسل اور جماعة الدعوة کے زیر اہتمام امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز بیانات کی مذمت میں احتجاجی مظاہرہ کیا،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا چین اور روس کے ساتھ اتحاد امریکہ کے خلاف کردار ادا کرے گا، امریکی فوج کی افغانستان میں مزید تعیناتی اس کی تباہی ہو گی، امریکہ اگر پاکستان پر حملے کی غلطی کرے گا تو انجام بہت برا ہو گا، پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور ایٹم بم الماری میں سجانے کیلئے نہیں بنایا تھا، حافظ سعید نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، حافظ سعید کو نظر بند کرنے والے سن لیں کہ پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ان کے ساتھ ہیں، کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں، جہاد میں تمام سنی، شیعہ، دیوبندی اور بریلوی ،مسالک ایک ساتھ کھڑے ہیں، مظاہرے کی قیادت شفیق الرحمن،میاں اسلم اور اجمل بلوچ نے کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دفاع پاکستان کونسل اور جماعة الدعوة کے زیر اہتمام امریکی دھمکیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سیکٹر آئی ایٹ میں واقع مسجد قباء کے مقام پر کیا گیا۔ خطاب کرتے ہوئے مقررین جن نے کہا کہ مظاہرے کا مقصد امریکہ کو یہ باور کرانا ہے کہ پاکستان بھی ایک ایٹمی طاقت ہے اور حملے کی صورت میں استعمال بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ پاکستان کا چین اور روس کے ساتھ اتحاد بھی اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر مرکزی رہنماء دفاع پاکستان کونسل حاجی محمد اشرف نے کہا کہ امریکہ نے اس ضطہ میں سولہ سال گزارے لیکن اسے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ہم ہر طرح سے اپنے وطن کا دفاع کریں اور ہم ہر صف میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں ۔ صدر جماعت اسلامی اسلام آباد میاں محمد اسلم نے کہا کہ امریکہ اگر افغانستان میں مزید فوج بھیجنا چاہتا ہے تو اس کے نتائج بہت برے ہوں گے اور امریکہ کی تباہی کا سبب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 20کروڑ پاکستانی جانیں قربان ہو جائیں گی لیکن ملک پاکستان کے وجود پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔ پاکستان کے دفاع کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک صف میں کھڑی ہیں، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہم نے ایٹم بم الماری میں سجانے کیلئے نہیں بنایا بلکہ وقت آنے پر اس کو استعمال بھی کریں گے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) ساجد عباسی نے کہا کہ امریکی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور امریکہ کو پیغام دیتے ہیں کہ ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکہ کو مٹانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اسی طرح ۔

متھدہ تحریک اسلامی کے رہنما علامہ سلیم حیدری نے کہا کہ بھارت کے کہنے پر حافظ سعید کو نظر بند کیا گیا لیکن آج ساری سیاسی و مذہبی جماعتیں ان کے ساتھ کھڑی ہیں ۔اور کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے سب متحد ہو کر جہاد کرنے کو تیار ہیں