اوتھل، زمیندار اور کے الیکٹرک آپس میں باہمی تعاون جاری رکھیں،مجیب الرحمن قمبرانی

ْ زمینداروں کو 8گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر کا الیکٹرک اجلاس سے خطاب

جمعہ 25 اگست 2017 19:42

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2017ء) زمیندار اور کے الیکٹرک آپس میں باہمی تعاون جاری رکھیں زمینداروں کو 8گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمن قمبرانی نے زمینداروں اور کے الیکٹرک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں زمینداران کے نمائندگان غلام سرور جمعہ رونجھواور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر زمینداران ایکشن کمیٹی اسلم سوری نے کہا کہ کے الیکٹرک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،اووریج بلز اور بغیر نوٹس کے پی ایم ٹی آٹھائی جارہی ہیں 8گھنٹے بجلی فراہمی کا وعدہ کرکے 4گھنٹے بھی زمینداروں کو بجلی نہیں دی جارہی جس پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کے الیکٹرک سے اس مسائل پر وضاحت مانگی تو کے الیکٹرک کے جی ایم افضال برگڑی نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ کی اصل وجہ فالٹ یا فیڈروں پر لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی ہے اس پر بھی کنٹرول کرنیکی کوشش کرینگے ،افضال برگڑی نے اجلاس میں بتایا کہ زمینداران فیڈر لگانے چھوڑین اور ماہوار بلز باقاعدگی سے ادا کریں تو بجلی بہتر انداز میں مہا کی جائے گی ،زمینداروں نے کہا کہ ہماری زمینداری تباہ ہوتی جارہی ہے اور کے الیکٹرک ہمیں بجلی فراہم نہیں کررہی جس سے ہماری نایاب فصلات بھی تباہ ہوچکی ہیں کئی زمیندار کنگال ہوچکے ہیں ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے زمینداران اور کے الیکٹرک باہمی اضامندی سے فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر میٹرز لگائے جائیں خراب میٹرز کی درستگی کیلئے کے الیکترک اپنا کردار ادا کرے ،جبکہ زمینداران 16000ہزار بلز کے الیکٹرک کو باقاعدگی سے ادا کریں ،کے الیکٹرک کے جی ایم اٖضال برگڑی نے کہا کہ لاکھڑا کیلئے 50پولز پہنچ چکے ہیں جو 2دن میں تبدیل کردیئے جائیں گے ،ڈی سی لسبیلہ نے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جس میں تحصیلدار کے الیکٹرک اور زمینداروںکا ایک نمائندہ بھی کمیٹی میں شامل ہوگا ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کہا کہ کے الیکٹرک بھی زمینداروں کے جائز مسائل ہیں ان پر عملداآمد کرے اور جوPMTلگی ہوئی ہیں ان کو ریگو لائز کیا جائے ،زمیندار ان بھی کے الیکٹرک کیساتھ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کریں اجلاس میں چیئرمین اوتھل سردار رسول بخش برہ ،غلام محمد عرف گلو جاموٹ ،سردار امام بخش مانڈڑہ ،پیر غلام محمد شاہ ،صدر زمینداران علی محمد مانڈڑہ ،وسیم لاسی ،کریم بخش دودا ،شاہد حسین لاسی ،سردار زادہ ابراہیم مانڈڑہ ، محمد آچرہ ،چوہدری فیض ، وہاب مگسی ،نوردین پھنور ،رمیش کمار اور سپریٹنڈنٹ ڈی سی آفس نصر اللہ بندیچہ اور اسسٹنٹ نذیر لاسی نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :