بھارتی ریاست ہریانہ میں بڑے پیمانے پر فسادات پھوٹ پڑے، 25 افراد ہلاک، فوج طلب

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 اگست 2017 18:41

ہریانہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار - 25اگست 2017ء) بھارتی ریاست ہریانہ میں بڑے پیمانے پر فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی عدالت کی جانب سے زیادتی کیس میں سکھوں کےمذہبی رہنماگرمیت رام رحیم کو مجرم قرار دے دیے جانے کے بعد ریاست ہریانہ میں بڑے پیمانے پر فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔ فسادات کے باعث ریاست میں اب تک 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ کشیدہ حالات کے باعث ریاست میں فوج بھی طلب کر لی گئی ہے۔ متعدد بھارتی شہروں جن میں بھٹنڈا، پنچکولا اور فیروز پور شامل ہیں ان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ اور واٹرکینن کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں بھارتی وزیرداخلہ کی جانب سے بھی گرمیت رام کےحامیوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ عدالت کے حکم پر گرمیت رام رحیم کےایک ہزار پیروکار گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :