کے الیکٹرک کی طرف سے پی آئی ٹی سی اور دیگر ڈسکوز کو اپنے کسٹمر انگیجمنٹ ماڈل کے بارے میں معلومات کی فراہمی

جمعہ 25 اگست 2017 18:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء) پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی)ِِ، آئیسکو، لیسکو اور حیسکوکے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد نے کے الیکٹرک کے کسٹمر انگیجمنٹ ماڈل کا جائزہ لینے کی غرض سے اس کے جدید ترین کال سینٹر کا دورہ کیا۔ پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ایک خود مختار ادارہ ہے جو ایکس واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو آئی سی ٹی سے تعلق رکھنے والے سولوشنز فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پر پی آئی ٹی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عزیز احمد نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے کہ کے الیکٹرک مارکیٹ میں سب سے بہترین کسٹمر ریلیشنز پر مبنی مؤثر طریقوں اور سسٹم پر عمل کر رہا ہے، ہم معلومات شیئر کرنے کے حوالے سے کے الیکٹرک کے ویژن کو سراہتے ہیں جس کی بدولت ہمیں اسی قسم کے سولوشنز کو اپنے اداروں میں استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک ملک میں موجود بڑے کال سینٹرز میںسے ایک کے ذریعے اپنے صارفین کو خدمات فراہم کررہا ہے۔ اپنے پروسیس میں مسلسل بہتری کے ویژن کے تحت ہم اپنے انفراسٹرکچر کو مسلسل اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ انڈسٹری میں موجود بہترین عالمی مشقوں کے مطابق اپنی کسٹمر کیئر سروس کی ٹیم کی تربیت اور ترقی میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ ہم صارفین کی معاونت سے متعلق اپنی مہارت کو پی آئی ٹی سی اور دیگر ڈسکوز کے نمائندوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

کے الیکٹرک صارفین کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کیلئے مختلف پلیٹ فارمز فراہم کرتی ہے جن میں جدید ترین جنیسز ٹیکنالوجی سے آراستہ ایوارڈ یافتہ کال سینٹرز، ایس ایم ایس کے ذریعے براہ راست بات چیت، چوبیس گھنٹے آپریشنل سوشل میڈیا، ویب کے ذریعے شکایت کو نمٹانا، 29 آئی بی سیز میں کسٹمر کیئر آفسز اور صارفین کوان کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنے کیلئے شہر بھر میں موبائل وینز بھی شامل ہیں۔

کے الیکٹرک ملک کی پہلی پاور یوٹیلٹی کمپنی ہے جس نے SAP IS-U نصب کیا جو ایک جامع کسٹمر ریلیشنز اور بلنگ مینجمنٹ سسٹم ہے۔ اس سال کے آغاز میں کے الیکٹرک کو پہلی پاکستانی کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا جس نے کسٹمر کیئر کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال پر دبئی میں منعقد ہونے والی Genesys G-Summit Middle East 2017 میں ایوارڈ جیتا۔ کے الیکٹرک کے کنٹیکٹ سینٹر کا دورہ کرنے والے وفد میں پی آئی ٹی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عزیز احمد، ڈی جی اے ڈی امتیاز احمد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی عتیق احمد، آئیسکو کے ڈی جی آئی ٹی خالد محمود، لیسکو کے ایڈیشنل ڈی جی آئی ٹی امتیاز رسول اور حیسکو کے ایڈیشنل ڈی جی آئی ٹی جمیل احمد شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :