پیپلزپارٹی حسین حقانی کے منہ میں زبان دینے کاحساب دے ‘ حسین عبداللہ ہارون

حسین حقانی کوپاکستان کی حراست سے باہر بھیجنے پر اس نقصان کا احتساب ہونا چاہیے سابق مندوب اقوام متحدہ

جمعہ 25 اگست 2017 17:13

پیپلزپارٹی حسین حقانی کے منہ میں زبان دینے کاحساب دے ‘ حسین عبداللہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2017ء) سابق مندوب اقوام متحدہ برائے پاکستان حسین عبداللہ ہارون نے حسین حقانی کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی قوم کیخلاف ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کی قوم کے ساتھ حسین حقانی نے انتہائی شرمناک اور افسوس ناک واقع پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس سے واضح ہے کہ وہ دشمنی کررہا ہے قوم اور ملک کے ساتھ۔آج ہم حساب مانگتے ہیں پیپلزپارٹی سے جنہوں نے اس کے منہ میں زبان دی اور جس نے انہیں پاکستان کا سفیر بناکر امریکہ بھیجااور جنہوں نے ان کو پاکستان کی حراست سے نکال کر باہر بھیجا ۔اس نقصان کا احتساب ہونا چاہیے۔