ہر ادارہ پارلیمان کو جوابدہ ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ حکم دیں تو حکومت ریمنڈ ڈیوس کی کتاب میں کئے گئے انکشافات سے اٹھنے والے سوالات کی تحقیقات کرانے کے لئے تیار ہے، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف

جمعہ 25 اگست 2017 16:46

ہر ادارہ پارلیمان کو جوابدہ ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ حکم دیں تو حکومت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہر ادارہ پارلیمان کو جوابدہ ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ حکم دیں تو حکومت ریمنڈ ڈیوس کی کتاب میں کئے گئے انکشافات سے اٹھنے والے سوالات کی تحقیقات کرانے کے لئے تیار ہے، محض پوائنٹ سکورنگ کے لئے اس کی تحقیقات کرانے کا کوئی فائدہ نہیں، بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے اس حوالے سے سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ کے توجہ مبذول نوٹس کو نمٹا دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حاکمیت پارلیمان کے پاس آنے تک ایسے واقعات کا سدباب نہیں کیا جا سکتا، ہر ادارہ اس ایوان یعنی پارلیمان کو جوابدہ ہونا چاہیے، کس نے کیا کردار ادا کیا، اگر اس کی تحقیقات کرانی ہیں تو بے شک کرا لیں، محض پوائنٹ سکورنگ کے لئے ایسا کرنے سے کچھ فائدہ نہیں ہو گا، دیت کے پیسے حکومت پاکستان نے دیئے ہیں، اس واقعہ کو حافظے میں گم کر دینا بہتر ہے یا تحقیقات کرانا ہے، چیئرمین اس کا فیصلہ کریں، ہم ان کی ہدایات پر چلیں گے۔ بعد ازاں چیئرمین نے یہ معاملہ نمٹا دیا۔ قبل ازیں سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ اور سینیٹر اعظم سواتی نے بھی اس معاملے پر بات کی۔

متعلقہ عنوان :