سندھ ہائی کورٹ نے بغیر واجبات بجلی کے کنکشن منقطع کرنے سے متعلق درخواست پر کے الیکٹرک اور نیپرا کو نوٹس جاری کردیئے

جمعہ 25 اگست 2017 15:06

سندھ ہائی کورٹ نے بغیر واجبات بجلی کے کنکشن منقطع کرنے سے متعلق درخواست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے بغیر واجبات بجلی کے کنکشن منقطع کرنے سے متعلق درخواست پر کے الیکٹرک اور نیپرا کو نوٹس جاری کردیئے۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو بغیر واجبات بجلی کے کنکشن منقطع کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار محمد سلیم کے مطابق تمام واجبات کلیئر ہیں۔ اس کے باوجود کے الیکٹرک نے کنکشن منقطع کردیا. کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ اپارٹمنٹ کے مختلف یونٹس پر بھاری واجبات ہیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ نادہندگان کیخلاف کارروائی اوردرخواست گزار کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔عدالت نے موقف سننے کے بعد کے الیکٹرک اور نیپرا سے جواب طلب کرلیا۔