حسین حقانی جیسے لوگوں کی پارلیمنٹ میں بات کرکے پارلیمنٹ کا وقت ضائع نہ کریں ، رضا ربانی کا اراکین پارلینمٹ کو مشورہ

ان جیسے لوگ پارلیمنٹ میں اہمیت ملنے کا فائدہ اٹھاتے ہیں، امریکہ میں بتاتے پھرتے ہیں کہ وہ اہمیت رکھتے ہیں، پاکستانی پارلیمنٹ میں اپنے بارئے بات سے وہ اپنی قیمت بڑھائے گا چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز کے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

جمعہ 25 اگست 2017 14:42

حسین حقانی جیسے لوگوں کی پارلیمنٹ میں بات کرکے پارلیمنٹ کا وقت ضائع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اگست2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ارکان پارلیمنٹ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سابق سفیر حسین حقانی جیسے لوگوں کی پارلیمنٹ میں بات کرکے پارلیمنٹ کا وقت ضائع نہ کریں ان جیسے لوگوں کو پارلیمنٹ میں اہمیت ملنے سے وہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور امریکہ میں بتاتے پھرتے ہیں کہ وہ اتنی اہمیت رکھتے ہیں کہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں ان کے بارے میں بات ہورہی ہے اور اپنی قیمت بڑھائے گا۔

اس امر کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز کے نکتہ اعتراض کے دوران کیا چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ان جیسے لوگوں کی سینٹ میں بات کرکے اس کا وقت کیوں ضائع کرتے ہو پاکستان پپلز پارٹی نے اس شخص سے کافی عرصے سے فاصلہ رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

حسین حقانی کی اتنی اہمیت نہیں ہے کہ اس کے بارے میں سینٹ میں بات کی جائے یہ اتنا ہوشیار ہے کہ سینٹ میں اپنے خلاف ہونے والی بات امریکہ میں بتائے گا کہ وہ اتنی اہمیت رکھتا ہے کہ سینٹ میں اس کے بارے میں بات کی جاتی ہے۔

قبل ازیں محسن عزیز نے کہا کہ حسین حقانی غدار ابن الوقت اور مطلبی شخص ہے پاکستان پیپلز پارٹی اس غدار کو سفیر بنانے کی غلطی کا اعتراف کرے اس نے پاکستان کو دھوکہ دیا ہے اس نے ایک بار پھر امریکہ میں پاکستان بارے بکواس کی ہے حسین حقانی بکائو مال ہے یہ ذلیل جانور کی طرح ہے۔