پیپلزپارٹی نے حسین حقانی سے کافی عرصے سے فاصلہ رکھا ہوا ہے، چیئرمین سینٹ

جمعہ 25 اگست 2017 14:08

پیپلزپارٹی نے حسین حقانی سے کافی عرصے سے فاصلہ رکھا ہوا ہے، چیئرمین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے حسین حقانی سے فاصلہ رکھا ہوا ہے، حسین حقانی اپنے خلاف سینٹ میں ہونے والی بات سے بھی فائدہ اٹھائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں عوامی اہمیت کے معاملے پر سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ حسین حقانی ملک کا غدار اور ابن الوقت ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اس شخص کو اتنی اہمیت دے کر وقت ضائع نہ کیا جائے۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ پیپلزپارٹی تسلیم کرے کہ اس سے حسین حقانی کے انتخاب میں غلطی ہوئی۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اس سے کافی عرصے سے فاصلہ رکھا ہوا ہے، حسین حقانی اتنا ہوشیار ہے کہ اپنے خلاف سینٹ میں ہونے والی بات سے بھی فائدہ اٹھائے گا۔

متعلقہ عنوان :