چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہیٰ کانواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار ، جلد صحت یابی کے لئے دعا

جمعرات 24 اگست 2017 23:19

چوہدری شجاعت  اور چوہدری پرویز الہیٰ کانواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2017ء) مسلم لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے، جمعرات کے روز چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی اہلیہ کیلئے پھولوں کا گلدستہ بھیجوایا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا، دونوں رہنماؤں نے کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔