لیاقت جتوئی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ،دادو کی عوام نے لیاقت جتوئی کو ہمیشہ ٹھکرایا ہے، فیاض علی بٹ

پیپلز پارٹی کی قیادت پر بات کر کے لیاقت جتوئی اپنا قد بڑھانا چاہتا ہے،عمران نے مرے گھوڑے پر سوار ہو کر سندھ فتح کرنے کا خواب دیکھا تھا، وزیر دیہی ترقی سندھ

جمعرات 24 اگست 2017 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2017ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کے بیان پر صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی فیاض علی بٹ وزیر فیاض علی بٹ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیاقت جتوئی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔ دادو کی عوام نے لیاقت جتوئی کو ہمیشہ ٹھکرایا ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت پر بات کر کے لیاقت جتوئی اپنا قد بڑھانا چاہتا ہے۔

اپنے جاری بیان میں فیاض علی بٹ نے کہا کہ عمران خان نے مرے ہوئے گھوڑے پر سوار ہو کر سندھ فتح کرنے کا خواب دیکھا تھا۔ عمران خان دادو کے ناکام جلسے سے لیاقت جتوئی کے سیاسی صلاحیت کو سمجھ گیا تھا۔لیاقت جتوئی کرپشن کا بادشاہ رہا ہے وہ کس منہ سے پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیاقت جتوئی پہلے یہ بتائیں کہ ان کا سیاسی قائد کون ہی لیاقت جتوئی خود کو نواز شریف پھر مشرف کا وفادار کہتا تھا اب عمران خان کے ساتھ ہے۔

2018کے الیکشن کہ بعد لیاقت جتوئی پھر پارٹی تبدیل کریگا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی علاقائی پارٹی نہیں یہ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان ، کشمیر اور گلگت کی پارٹی ہے۔ 2007اور 2013 کے الیکشن میں لیاقت جتوئی کو اپنے محلے والوں نے بھی ووٹ نہیں ڈالے۔ آئندہ انتخاب میں دادو سے لیاقت جتوئی کی ضمانت ضبط ہوگی۔ لیاقت جتوئی صرف 2018 کے الیکشن کے لئے پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :