حسین حقانی ٹرمپ کی اعلان کردہ ٹرمپ کی پالیسی کا کریڈٹ لینے کیلئے کوشاں ہیں ،

آصف زرداری حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے سابق سفیر کی حرکتوں کا جائزہ لیں وزیرخارجہ خواجہ آصف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام

جمعرات 24 اگست 2017 22:43

حسین حقانی ٹرمپ کی اعلان کردہ ٹرمپ کی پالیسی کا کریڈٹ لینے کیلئے کوشاں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اگست2017ء) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حسین حقانی ٹرمپ کی اعلان کردہ ٹرمپ کی پالیسی کا کریڈٹ لینے کیلئے کوشاں ہیں ، آصف زرداری حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے سابق سفیر کی حرکتوں کا جائزہ لیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ آصف زرداری حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے سابق سفیر کی حرکتوں کا جائزہ لیں ، حسین حقانی ٹرمپ کی اعلان کردہ پالیسی کا کریڈٹ لینے کیلئے کوشاں ہیں ۔