چودھری شجاعت اور پرویزالٰہی نے بیگم کلثوم نواز کو گلدستہ بھجوایا ،مکمل صحتیابی کی دعا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 اگست 2017 20:04

چودھری شجاعت اور پرویزالٰہی نے بیگم کلثوم نواز کو گلدستہ بھجوایا ،مکمل ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اگست 2017ء ) : مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے بیگم کلثوم نواز کو لندن میں گلدستہ بھجوایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے محترمہ بیگم کلثوم نواز کی جلد اور مکمل صحت یابی کی بھی دعا کی۔واضح رہے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکو حلق کے کینسرکی تشخیص ہوئی ہے۔جس کے باعث کلثوم نوازلندن میں زیرعلاج ہیں۔