سانگھڑ ڈسٹرکٹ بار کے دو ممبران سعید خان جانوری اور نجمہ لاکھو نے پیپلز لائر زفورم میںشمولیت کا اعلان کردیا

جمعرات 24 اگست 2017 20:39

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2017ء)سانگھڑ ڈسٹرکٹ بار کے دو ممبران سعید خان جانوری اور نجمہ لاکھو نے پیپلز لائر زفورم میںشمولیت کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار سانگھڑ کے دو ممبران و ہائی کور ٹ کے وکلاء سعید خان جانوری اور نجمہ لاکھو نے ڈسٹرکٹ بار سانگھڑ میںپیپلز لائر زفورم کے رہنما ایڈوکیٹ سید غلام حیدر شاہ کی موجودگی میں پیپلز لائر فورم کا فارم بھر کر شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پیپلز لائرز فورم میں شمولیت اختیار کرنے والے وکلاء سعید خان جانوری اور نجمہ لاکھو کا کہنا تھا کہ سانگھڑ کے وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے اب ایک ہی پیپلز لائرز فورم بچا ہے جس میں ہم نے بغیر کسی شرط و شرائط کے شمولیت کی ہے اور ہم سید غلام حیدر شاہ سے سانگھڑ کے وکلاء کے بنیادی مسائل جن میں سرکاری وکلاء کالونی بھی شامل ہے حل کرنے کی درخواست کی ہے ہماری اس تجویز کو غلام حیدر شاہ بہت جلد پیپلز لائرز فورم سندھ کے صدر ایڈوکیٹ الہبچایو سومرو کو پیش کریں گے اور وہاں سے وہ سندھ حکومت کو منظوری کے لئے بھیجیں گے ۔

#