سانگھڑ،پولیس کی کاروائیاں،دو اشتہاری اور بارہ روپوش ملزمان سمیت چونتیس گرفتار,اسلحہ و منشیات برآمد

جمعرات 24 اگست 2017 20:39

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2017ء) پولیس کی کامیاب کاروائیاں۔دو اشتہاری اور بارہ روپوش ملزمان سمیت چونتیس گرفتار, اسلحہ و منشیات برآمد-تفصیلات کے مطابق پولیس نے ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے دو اشتہاری اور بارہ روپوش ملزمان سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث چونتیس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد۔

(جاری ہے)

گرفتار شدہ اشتہاری ملزمان میں بابو جمالی, اور فاروق جمالی جبکہ روپوش ملزمان میں دادن مری,الطاف آرائیں,مختیار تالپور, تاج محمد رند, عرس رند,الطاف رند, ہزار رند,حبیب رند,غازی,عثمان,بخشن شامل ہیں- کھپرو اور منگلی تھانوں کی حدود میںناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو ملزمان ڈونگر راجڑ اور فیض محمد کو گرفتار کرکے دو ٹی ٹی پستول برآمد کرلیے - ضلع کے مختلف علاقوں میں مقامی تھانوں میں اندراج کرائے بغیر کِرائے کے مکانات میں مقیم افراد کے خلاف کاروائی میں دس افراد حراست میں لیے گئے جبکہ مضر صحت گٹکا بیچنے والے سات دکانداروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے جام نواز علی میں کانجی کو گرفتار کرکے دس لٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔

متعلقہ عنوان :