امریکی صدر کے بیان پر پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس طلب کرکے حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر پالیسی وضع کرے، سید خورشید احمد شاہ

جمعرات 24 اگست 2017 13:54

امریکی صدر کے بیان پر پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس طلب کرکے حکومت تمام سیاسی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی افغانستان پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کے حوالے سے امریکی صدر کے حوالے سے بیان پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس طلب کرکے حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر پالیسی وضع کرے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سیدخورشید احمد شاہ نے کہاکہ حکومتی سطح پر امریکی قیادت کے بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر متفقہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔

حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر قومی وقار کے تحفظ کے لئے پالیسی تشکیل دیں۔ بیان میں کہاگیا یہ کہ امریکی صدر کے بیان کامعاملہ صرف حکومت یااپوزیش کا نہیں پاکستان کے 22کروڑ عوام کی خود مختاری کا مسئلہ ہے۔ وزیر اعظم اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :