بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو اضافی بل بھیجے‘

کے الیکٹرک نے 14 ارب کا نقصان پہنچایا وزارت پانی و بجلی نے گزشتہ مالی سال کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی

جمعرات 24 اگست 2017 13:03

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو اضافی بل بھیجے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اگست2017ء) وزارت پانی و بجلی نے گزشتہ مالی سال کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو اضافی بل بھیجے‘ کے الیکٹرک نے صارفین کو 14 ارب کا نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے گزشتہ مالی سال کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو اضافی بل بھیجے۔ بجلی گھر گنجائش سے کم پیداوار پر چلانے سے 28ارب کا نقصان ہوا جبکہ کے الیکٹرک نے صارفین کو 14 ارب کا نقصان پہنچایا۔