گلگت اور گرد و نواح میں 4.7شدت زلزلے کے جھٹکے

جمعرات 24 اگست 2017 11:38

گلگت اور گرد و نواح میں 4.7شدت زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اگست2017ء) گلگت اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت چار اعشاریہ سات اور گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز اسکردو سے 35 کلومیٹر جنوب مغربی علاقہ تھا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔