ججز اور جرنیلوں کے احتساب کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 اگست 2017 11:30

ججز اور جرنیلوں کے احتساب کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اگست 2017ء) : ججز اور جرنیلوں کے احتساب کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یہ آئینی درخواست وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ درخواستگزار کا کہنا تھا کہ ججوں اور جرنیلوں کی حلف برداری میں صادق اور امین کا لفظ موجود نہیں ہے جو کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت پارلیمنٹ ایک مقتدر ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

ججز اور جرنیلوں کا پارلیمںٹ کے ذریعے احتساب کرنا آئین کا تقاضا ہے۔ قانون کے تحت جج اور جرنیل اپنی آمدن اور اخراجات کے اعداد و شمار پارلیمنٹ کی احتساب کمیٹی کے رو برو پیش کرنے کے پابند ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ججز اور جرنیلوں کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت اپنی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات پارلیمانی احتساب کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی جائے۔ اور آئین کے آرٹیکل 62 اور63 کی از سر نو تشریح کرتے ہوئے صادق اور امین کا لفظ ججز اور جرنیلوں کے حلف میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :