پاکستان ریلوے کا عیدالاضحی کے موقع پر 5خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان ،

آن لائن بکنگ کی سہولت بھی دستیاب

جمعرات 24 اگست 2017 11:38

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحی کے موقع پر 5خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اگست2017ء) پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگوں کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ یہ مذہبی تہوار منانے میں سہولت فراہم کی جاسکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں پانچ خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔خصوصی عید ٹرینیں کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اورملتان سے چلائی جائیںگی اور زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹرینوں کیساتھ اضافی بوگیاں لگائی جائیںگی۔خصوصی عید ٹرینوں کیلئے آن لائن بکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :