Live Updates

ایس ایس پی جونیجو تشدد کیس،

عمران خان اورطاہرالقادری عدالت میں پیش نہ ہوئے، اشتہاری کا درجہ برقرار عدالت نے دونوں رہنمائوں کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی کیلئے تفصیلات طلب کرلیں ، پولیس کو اسلام آباد، لاہور اور میانوالی کے کلیکٹرز سے جائیداد کی تفصیلات حاصل کرنے، گواہوں کو 31 اگست کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیش ہونے کا حکم

جمعرات 24 اگست 2017 11:38

ایس ایس پی جونیجو تشدد کیس،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورپاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری 2014کے دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجوپر کئے گئے تشدد کے کیس میں عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے بعد دونوں رہنمائوں کے اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار ہے جبکہ عدالت نے دونوں رہنمائوں کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی کے لئے تفصیلات طلب کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ اسلام آباد، لاہور اور میانوالی کے کلیکٹرز سے جائیداد کی تفصیلات حاصل کی جائیں۔

عدالت نے گواہوں کو 31 اگست کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے بھی پیش ہونے کا حکم دیا ۔ جمعرات کو اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 2014 کے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت پیمرا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی تقاریر کی ویڈیوز عدالت میں جمع کرائیں تاہم عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے جس کے بعد معزز عدالت نے دونوں رہنمائوں کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی کے لئے تفصیلات طلب کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ اسلام آباد، لاہور اور میانوالی کے کلیکٹرز سے جائیداد کی تفصیلات حاصل کی جائیں۔

عدالت نے گواہوں کو 31 اگست کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے بھی پیش ہونے کا حکم دیا جب کہ ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو سمیت دیگر گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے بھی سمن جاری کردیئے گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات