ْنئی امریکی پالیسی کی تفصیلات معلوم کرنے کیلئے امریکی انتظامیہ سے رابطہ کریں گے،پاکستان

اپنی سرزمین پر کسی دہشت گرد کوہرگز برداشت نہیں کرینگے ، علاقائی امن و استحکام کیلئے عالمی برادری کے ساتھ تعمیری روابط کیلئے پرعزم ہیں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا افغانستان اورجنوبی ایشیا کے لئے نئی امریکی حکمت عملی پرردعمل

جمعرات 24 اگست 2017 11:38

ْنئی امریکی پالیسی کی تفصیلات معلوم کرنے کیلئے امریکی انتظامیہ سے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اگست2017ء) پاکستان نے کہاہے کہ وہ اپنی سرزمین پر کسی دہشت گرد کوہرگز برداشت نہیں کرے گا ،علاقائی امن و استحکام کیلئے عالمی برادری کے ساتھ تعمیری روابط کیلئے پرعزم ہیں، نئی امریکی پالیسی کی تفصیلات معلوم کرنے کے لئے امریکی انتظامیہ سے رابطہ کریں گے، پاکستان نے مستحکم اور پرامن افغانستان کے لئے عالمی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے، افغانوں کی قیادت میں افغان مصالحتی عمل سے ہی افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کا موقع مل سکتا ہے۔

افغانستان اورجنوبی ایشیا کے لئے نئی امریکی حکمت عملی پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی دہشت گرد کوہرگز برداشت نہیں کرے گا اور وہ علاقائی امن واستحکام کے لئے امریکہ سمیت عالمی برادری کے ساتھ تعمیری روابط کے لئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ امر مدنظر رکھناچاہیے کہ پاکستان افغانستان میں ا من وا ستحکام میں خصوصی دلچسپی رکھتاہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ مہینے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں بھی اس بات کو سراہاگیا کہ خیبر اورشمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائیوں میں دہشت گردوں کا صفایا اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے ہیں۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ نئی امریکی پالیسی کی تفصیلات معلوم کرنے کے لئے ہم امریکی انتظامیہ سے رابطہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مستحکم اور پرامن افغانستان کے لئے عالمی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ افغانوں کی قیادت میں افغان مصالحتی عمل سے ہی افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کا موقع مل سکتا ہے۔