این اے 120کی پولنگ سکیم،لسٹیں پنجاب حکومت کے دفتر میں تیار کرنے کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 24 اگست 2017 11:19

این اے 120کی پولنگ سکیم،لسٹیں پنجاب حکومت کے دفتر میں تیار کرنے کا انکشاف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 24اگست 2017ء ):این اے 120میں پری پول رگنگ شروع کر دی گئی۔الیکشن کمیشن صرف نوٹسز جاری کرنے تک محدودہوگیا۔بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مطلوبہ افسران کی ڈیوٹیاں لگوانے پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفتر میں تیار ہونے والی پولنگ سکیم اور عملے کو دی جانے والی لسٹیں لاہور کے معرو ف ترین ہوٹل کے سامنے مال روڈ پر واقع پنجاب حکومت کے دفتر میں تیار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کن کن افسران کی ڈیوٹیاں لگنی ہیں اس پر کام جاری ہے۔پری پول رگنگ کی ذمہ داری تنویر بٹ کو دے دی گئی ہے۔الیکشن کے موقع پر فوج کی موجودگی کے باعث ابھی دھاندلی کے ٹیکنیکل طریقوں کو اپنایا جا رہا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا کرادار صرف نوٹسز جاری کرنے تک محدود ہے۔