شریف ٹرسٹ کے خلاف بھی گھیرا تنگ ، ممبران سے پوچھ گچھ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 اگست 2017 11:17

شریف ٹرسٹ کے خلاف بھی گھیرا تنگ ، ممبران سے پوچھ گچھ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اگست 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ شریف خاندان کی شریف ٹرسٹ کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر لیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے بورڈ تو شریف ٹرسٹ کا لگایا ہوا تھا لیکن اصل میں یہ لوگ اپنا کالا دھن سفید کرنے کے لیے اس ٹرسٹ کا نام استعمال کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر وسیع پیمانے پر انتہائی حساس قسم کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس پرسعید قاضی نے کہا کہ ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 106 لوگوں کا بائی پاس کروایا اور کافی مریضوں کے مفت ڈائیلاسز بھی کیے جاتے ہیں۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ شریف ٹرسٹ تحقیقات کی زد میں آچکا ہے ۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: